پاکستان
28 اپریل ، 2012

لاہور : نشتر کالونی میں رشتہ کے تنازع پر فائرنگ ، ایک شخص قتل

لاہور ... لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں رشتہ کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق نشتر کالونی کے رہائشی بتیس سالہ ارشاد نے ملزم ندیم سے اس کی بہن کا رشتہ کا رشتہ مانگا جس پر ندیم نے مشتعل ہوکر فائرنگ کردی جس سے ارشاد موقع پر ہلاک ہوگیا۔ایس ایچ او تھانہ نشتر ٹاون محمد مبین نے بتایا کہ محافظ فورس کے اہلکاروں نے ملزم کو واردات کے فوری بعد ڈرامائی انداز میں گرفتار کیا ہے جبکہ مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈ ہاوس بھجوا دیا ہے۔

مزید خبریں :