28 اپریل ، 2012
نیویارک… ایک امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تازہ ترین اعلیٰ ترین سطح کے مذاکرات سفارتی ڈیڈ لاک کا شکار ہونے کے بعد ناکام ہوگئے ہیں۔۔اخبار کے مطابق پاکستان نے اوباما انتظامیہ سے سلالہ چیک پوسٹ حملہ پرغیر مشروط معافی کا مطالبہ کیا ،تاہم طالبان کے افغانستان میں حالیہ حملوں پر غصہ کی وجہ سے معافی مانگنے سے انکار کردیا۔پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے اوباما انتظامیہ کے خصوصی نمائندے مارک گراسمین کسی سمجھوتے کے بیرجمعہ کی رات اسلام آباد سے واپس چلے گئے۔مارک گراسمین سلالہ حملہ کے نتیجہ میں دونوں ملکوں کے درمیان پیدا ہونیوالی دوری کوختم کرنے کے لئے دوروزسے پاکستانی حکام سے مذاکرات کر رہے تھے۔