پاکستان
28 اپریل ، 2012

خیبر ایجنسی: گرلز پرائمری اسکول دھماکے سے تباہ

پشاور… خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں شدت پسندوں نے گرلز پرائمری اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا۔ذرائع کے مطابق لنڈی کوتل کے علاقے شیخ من خیل میں رات گئے گرلز پرائمری اسکول میں نصب بم پھٹ گیا۔دھماکے کے نتیجے میں اسکول مکمل طور پر تباہ ہوگیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔گزشتہ تین سالوں کے دوران خیبر ایجنسی میں شدت پسندوں کے ہاتھوں تباہ ہونے والے اسکولوں کی تعداد 74 ہوگئی ہے۔

مزید خبریں :