پاکستان
28 اپریل ، 2012

پشاور :راہزنی میں ملوث چار افراد گرفتار ،لوٹا ہوا مال برآمد

پشاور :راہزنی میں ملوث چار افراد گرفتار ،لوٹا ہوا مال برآمد

پشاور… پشاور پولیس نے راہزنی میں ملوث چار افراد کو گرفتار کرکے لوٹا ہوا مال برآمد کرلیا۔پولیس کے مطابق صاحب شاہ نامی شخص سے تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود میں راہزنوں نے 20 ہزار روپے نقد، موبائل فون اور ایک پستول چھینا، تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث چار راہزن سلیم، حیات، سید رحمان اور جان محمد کو گرفتار کرکے مسروقہ مال برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان راہزنی کی کئی وارداتوں میں مطلوب تھے۔

مزید خبریں :