29 اپریل ، 2012
قصور ... قصور میں پولیس کی حراست سے فرار ہونے والا ملزم پراسرار طور پر ہلاک ہو گیا۔قصورپولیس کے مطابق ملزم سعید میو کو کل صبح پیشی کیلئے عدالت لے جایا جا رہا تھا کہ چونیاں کے علاقے میں اس کے ساتھیوں حملہ کر کے اسے چھڑا لیا اور فرار ہو گئے۔فرار ہونے کے بعد ملزم سعید میو نے اپنے مخالف خالد پر اس کے گھر میں گھس کر حملہ کیا۔فائرنگ کے تبادلے میں ملزم سعید میواور اس کا مخالف خالد زخمی ہو گیا۔ڈی پی او قصور خرم علی کی قیادت میں ملزم کی تلاش کا آپریشن کیا گیا ،اور رات گئے وہ پولیس کے ساتھ کراس فائرنگ میں مارا گیاجبکہ ملزم کی لاش اس کے آبائی گاوٴں ڈھنگ شاہ سے ملی۔سعید میو کے اہلخانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ اسے آری پی او شیخوپورہ ذوالفقار چیمہ کے حکم پر جیل سے نکال کر قتل کیا گیا۔