کاروبار
24 جنوری ، 2015

ملکی تاریخ میں پہلی باروزیر خزانہ نے بنیادی شرح سود کا اعلان کردیا

ملکی تاریخ میں پہلی باروزیر خزانہ نے بنیادی شرح سود کا اعلان کردیا

اسلام آباد......اسٹیٹ بینک کی خود مختاری کی خود ہی حکومت نے دھجیاں اڑا دیں،ملکی تاریخ میں پہلی بارگورنر کے بجائے وزیر خزانہ نے بنیادی شرح سود کا اعلان کردیا ۔’’واہ ری حکومت تیرے کارنامے ‘‘،آئی ایم ایف مرکزی بینک کی خود مختاری کی پٹیا ں پڑھا پڑھا کے تھک گیا لیکن وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو شاید سمجھ ہی نہ آئی ،موجودہ حکومت کے سیاسی مسائل کو حل کرتے کرتے وزیر خزانہ اتنے جذباتی ہوگئے کہ اب گورنر اسٹیٹ بینک کا بھی کام کرنے لگے ہیں ۔مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود میں تبدیلی کے حوالے سے آنے والے بیان سے قبل ہی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے خود ہی شرح سود میںکمی کا اعلان کردیا ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ شاید انھوں نے یہ سوچا ہو جب پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا اعلان وزیر اعظم کرسکتا ہے تو کیوں نہ شرح سود میں کمی کی نوید گورنر اسٹیٹ بینک سے پہلے میں سنا کر صنعت کاروں کی داد تو لے لوں کیوںکہ پٹرول بحران پر تو ویسے ہی عوام نے لعن طعن کردی تھی ۔

مزید خبریں :