06 مارچ ، 2025
بنگلورو: بھارت میں چوروں نے ایک گودام سے ایک کروڑ مالیت کے انسانی بال چوری کرلیے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق چوری کا واقعہ 28 فروری کو بنگلورو شہر میں پیش آیا جہاں 6 چوروں نے مل کر ایک گودام میں رکھے گئے 90 لاکھ سے ایک کروڑ مالیت کے انسانی بال چوری کرلیے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ چورے کیے جانے والے انسانی بالوں کو چین، ہانگ کانگ اور برما برآمد کیا جانا تھا جہاں وہ وگز بنانے میں استعمال ہونے تھے جب کہ واقعے سے کچھ دن پہلے ہی چائنیز خریدار نے بال دیکھنے کے لیے گودام کا دورہ بھی کیا تھا۔
بھارتی پولیس کا بتانا ہےکہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی ہے جس میں چوروں کو دیکھا جاسکتا ہے جب کہ فوٹیج کا جائزہ لیا جارہا ہے تاکہ چوروں کو پکڑا جاسکے۔