کاروبار
02 فروری ، 2015

پی ٹی سی ایل نوجوانوں کی صلاحیتوں میں اضافے پر یقین رکھتا ہے،مظہر حسین

 پی ٹی سی ایل نوجوانوں کی صلاحیتوں میں اضافے پر یقین رکھتا ہے،مظہر حسین

کراچی....... پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے نوجوانوں کی ترقی کے لیے ٹرپل ای پروگرام تیسرے سال بھی جاری ہے ۔ پی ٹی سی یل کے ٹرپل ای پروگرام کے تحت ایک سالہ پیڈ انٹرن شپ کا دوسرا بیچ کامیابی سے پایہ تکمیل کو پہنچ گیا جس میں ملک بھر سے چار سو گریجویٹس نے فائدہ حاصل کیا۔ پی ٹی سی ایل کی جانب سے ایک سالہ ٹرپل ای پروگرام کے زریعے سیکھنے اور مربوط پریکٹکل ڈیزائن سے نوجوانوں کی آگے بڑھنے کی صلاحیتوں کو ابھارا جاتا ہے۔ یہ پروگرام ملک میں جاری کارپوریٹ سماجی زمہ داری (CSR) کے پروگرامز میں سے کامیاب ترین پروگرام ہے جس کے تحت پی ٹی سی ایل نوجوانوں کوا سٹیٹ آف دی آرٹ تکنیکی ماحول میں کام کرنےکا موقع فرہم کرتا ہے۔ پی ٹی سی ایل کی جانب سے ٹرپل ای پروگرام کے تحت کامیابی سے انٹرن شپ مکمل کرنے والے دوسرے بیچ کے لیے ملک کے تمام بڑے شہروں میں اختتامی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر پی ٹی سی ایل کے چیف ہیومن ریسورس آفیسر،سید مظہر حسین کا کہنا تھا کہ پی ٹی سی ایل نوجوانوں کی صلاحیتوں میں اضافے کے زریعے ملکی معاشی ترقی میں بہتری لانے پر یقین رکھتا ہے، ٹرپل ای پروگرام کے تحت پاس ہونے والے تمام گریجویٹس کا ایک نیٹ ورک بھی تشکیل دے رہے ہیں تا کہ وہ ان تمام با صلاحیت اور ہنرمند نوجوانوں کے ساتھ رابطے میں رہ سکیں۔ اس سال کی ٹریننگ 198 لرننگ سیشنز پر مشتمل تھی جس میں فنکشنل اور سافٹ سکلز ٹریننگ، 600انفرادی لائیو پراجیکٹس، 200سے زائد ذمہ داریوں کی تبدیلی اور کیریئر کے حوالے سے مشاورت کے سیشنز رکھے گئے تھے۔

مزید خبریں :