04 فروری ، 2015
اسلام آباد......... وزیرامورکشمیربرجیس طاہر نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہے،کشمیری عوام کی 67سال کی جدوجہد کی حمایت کرتے ہیں،کشمیریوں سے یکجہتی کےلیے کل یوم یکجہتی منائیں گے۔ وزیرامور کشمیر برجیس طاہر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے،مسئلہ کشمیر سے متعلق پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کی حمایت کرتا ہے،بھارتی مظالم کے باوجود کشمیری اپنے حق کے لیے ڈٹے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے،بھارت سلامتی کونسل کا رکن بننے کا اہل نہیں۔