پاکستان
04 فروری ، 2015

پشاورکے علاقے تہکال میں گاڑی پرفائرنگ، 4 افراد جاں بحق

پشاورکے علاقے تہکال میں گاڑی پرفائرنگ، 4 افراد جاں بحق

پشاور..........پشاور میں ایک گاڑی پر فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق پشاور کے علاقے تہکال میں نامعلوم ملزمان نے ایک گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔

مزید خبریں :