04 فروری ، 2015
اسلام آباد........پیپلز پارٹی کے رہنما اورسینیٹررحمان ملک نے کہا ہے کہ لفظ دھاندلی کا وہ مطلب اخذ کریںجو دونوں جماعتوں کو منظورہو،عدالتی کمیشن کے ٹی اوآرکو انتہائی سادہ رکھا جائے۔رحمان ملک نے تحریک انصاف کے رہ نما جہانگیر ترین سے ملاقات کی جس میں انہوں نے سیاسی صورت حال اورعدالتی کمیشن کے قیام سے متعلق بات چیت کی۔انہوں نے عدالتی کمیشن سے متعلق سیاسی جرگے کا مسودہ جہانگیرترین کو دیاتاکہ جہانگیر ترین یہ مسودہ اپنی قیادت کو دکھائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت سے مسودے کی واپسی کے بعد یہ اسحاق ڈارکو دیاجائے گا۔