04 فروری ، 2015
شکارپور...........شکار پور میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن کیا ہے۔ آپریشن میں سکھر، شکار پور اور کشمور پولیس حصہ لے رہی ہیں۔ ایس ایس پی شکارپورثاقب اسماعیل میمن کے مطابق شکارپور کے علاقے گڑھی ٹیگو اور بڈری سمیت ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا ہے جس کے دوران جرائم پیشہ افراد کے متعدد ٹھکانے تباہ کردیے گئے ہیں۔پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔آپریشن میں 100 پولیس کمانڈوز، 200پولیس اہلکار اور 4بکتربند گاڑیوں نے حصہ لیا ہے۔