پاکستان
04 فروری ، 2015

سندھ میں ڈاکٹروں نے ہڑتال کا اعلان واپس لے لیا، ترجمان وزیراعلیٰ

سندھ میں ڈاکٹروں نے ہڑتال کا اعلان واپس لے لیا، ترجمان وزیراعلیٰ

کراچی.......وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سندھ میں ڈاکٹروں نے ہڑتال کا اعلان واپس لے لیا ہے۔ ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی زیر صدارت پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کا اجلاس ہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشاورت سے ڈاکٹروں کو اسلحہ لائسنس دیے جائیںگے، شہید ڈاکٹروں کی مالی اعانت کیلئے سندھ کابینہ سے منظوری لی جائے گی،ڈاکٹروں کی حفاظت کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیںگے۔وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ کی یقین دہانیوں کے بعد پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے اپنی ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا۔

مزید خبریں :