04 فروری ، 2015
کراچی ......مسئلہ کشمیر کا حل اہل وطن کے تمام طبقات کے اتحاد اور جرا ء ت مند قیادت کے بغیر ممکن نہیں،ہندوستان نے اقوام متحدہ کی حق خود ارادیت کی قراردادوں کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا ہے،پاکستان کی افواج اورفورسز پر حملے کرنے والوں نے مسئلہ کشمیر کی راہ میں رکاوٹیں ڈالیں،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کیا۔انھوں نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ حکمران صرف یوم یکجہتی کشمیر منا کر اور قومی اسمبلی کی کشمیر کمیٹی سال بھر میں صرف ایک سیمینار یا ریلی نکال کر اپنا فرض پورا کر دیتی ہے جس سے عالمی برادری بالخصوص امت مسلمہ تک مظلوم کشمیریوں کی آواز پہنچ ہی نہیں پاتی ،ہم سمجھتے ہیں عالمی قوتوں کے ہاتھوں میںیرغمال پاکستان کے اہل اقتدار اور حکمران ہندوستانی افواج کے ہاتھوں برسوں سے کشمیر کے مظلوم و درماندہ محبان پاکستان کو بے وقوف بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں،اگر ہمارے حکمران جر ء ات مند ،شجاع اور باغیرت ہوتے تو کشمیر کا کب کا آ زاد ہو چکا ہوتااور اہل کشمیر ہندوئوں کی بربریت و درندگی کا شکار نہ ہوتے ۔انہوں نے مزید کہا کہ امت مسلمہ کے خلاف امریکہ،اسرائیل اور ہندوستان مسلسل سازشیں کر رہے ہیں ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ مسئلہ کشمیر کو قومی اسمبلی کی کشمیر کمیٹی سے نکال کے امت مسلمہ اور اقوام تک پہنچانے کیلئے اقدامات کیئے جائیں۔دریں اثنا مجلس و حدت مسلمین ، جمعیت علماء پاکستان، پاکستان عوامی تحریک ،سنیء اتحاد کونسل کے رہنماء بشمول علامہ علی انور،علامہ مبشر حسن ،علی حسین نقوی ،ناصر حسینی،منہاج القران کے رہنما حاجی اقبال ،سنی اتحاد کونسل کے رہنما پیر مختار صدیقی ،باور بلال شاہ نے سانحہ شکار پور میں زخمی ہونے والے افراد کی کراچی کے نجی اسپتال میں عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیعہ وسنی اتحادختم کرنے کی سازشوں کو ناکام بنا دیں گے ،کراچی سمیت سندھ بھر میں ٹارگٹ کلنگ بم دھماکوں میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے ،داعش کی ہامی تکفیریوں کی پاکستان میں جڑیں کاٹنے کیلئے ملک گیر آپریشن کی ضرورت ہے سانحہ شکار پور بے گناہ نمازیوں کو دہشتگری کا نشانہ بنایا گیا ،وفاقی وزیر داخلہ و اراکین نواز لیگ سمیت سندھ حکومت مبینہ طور پر کالعدم جماعتوں کے پے رول پر کام کر رہی ہیں،وزیر داخلہ ووفاقی حکومت کی جانب سے دہشتگردی کی مذمت نہیں کی گئی۔ سانحہ شکار پور شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ،سانحہ شکار پور سندھ حکومت کی نا اہلی ہے ،سندھ دہشتگردوں کی آماجگاہ بن گیا کالعدم جماعتوں کے دہشتگردوںکو وزیر اعلیٰ ہائوس سکیورٹی فراہم کرتا ہے ،سانحہ شکار پور کیخلاف جمعہ6فروری کو سندھ بھر میں یوم دعا و احتجاجی مظاہرے کیئے جائیں گے۔