پاکستان
04 فروری ، 2015

مخدوم امین اور پارٹی ارکان پی پی کو نہیں چھوڑیں گے،شرجیل میمن

مخدوم امین اور پارٹی ارکان پی پی کو نہیں چھوڑیں گے،شرجیل میمن

کراچی........سندھ کے وزیر اطلاعات اور پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ سے سینیٹ کی نشستیں حاصل کرلے گی۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزدادہ کے ساتھ کے میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نےکہا کہ مخدوم امین فہیم پارٹی نہیں چھوڑیں گے، وہ پیپلزپارٹی کیخلاف ووٹ دینے کا سوچ بھی نہیں سکتے، مخدوم خاندان پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے، اور رہیں گے، انکی، پرویز مشرف سے ذاتی تعلقات کے باعث ملاقات ہوئی تھی، اختلافات ہر جماعت میں ہوتے ہیں، اپوزیشن جو چاہے کرلے پیپلزپارٹی کا ایک بھی رکن پارٹی نہیں چھوڑےگا، پی پی کو کسی قسم کا خوف اور خطرہ نہیں اور پیپلزپارٹی سندھ سےسینیٹ کی توقع سے زیادہ نشست حاصل کرے گی۔ شرجیل میمن نے کہا کہ آصف زرداری نے کہا تھا کہ کھل کر بتایا جائے کہ پرویز مشرف سیاست کررہے ہیں یا نہیں، ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہا کہ مشرف دور میں پیپلزپارٹی کو توڑ کر پٹریاٹ بنانے کی کوشش کی گئی تھی ۔شرجیل میمن نے کہا کہ بلاول بھٹو کی والد کے ہمراہ حالیہ تصویر اس بات کا ثبوت ہے کہ دونوں میں اختلافات نہیں ہیں۔ پی پی رہنما نے مزید یہ کہا کہ بلاول بھٹو زرداری جب چاہیں گے تب پاکستان آئیں گے، ہم سب بلاول بھٹو کی قیادت میں کام کررہے ہیں اور کرتے رہیں گے، اپوزیشن جتنا بھی خیالی پلاؤ بنائے پیپلز پارٹی کے ارکان پارٹی نہیں چھوڑیں گے۔

مزید خبریں :