پاکستان
04 فروری ، 2015

سیکریٹری داخلہ شاہدخان کی ڈائریکٹر نیکٹا سے بدتمیزی،مارپیٹ

سیکریٹری داخلہ شاہدخان کی ڈائریکٹر نیکٹا سے بدتمیزی،مارپیٹ

اسلام آباد...........سیکریٹری داخلہ شاہدخان نے ڈائریکٹر نیکٹافضل ماجد کو تھپڑ مارے اور بدتمیزی کی ہے۔ ذرائع کے مطابقسیکریٹری داخلہ شاہدخان نے ڈائریکٹر نیکٹا فضل ماجدکواجلاس کےدوران تھپٹرمارے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکریٹری داخلہ کالعدم تنظیموں کی فہرست ویب سائٹ پرلگانےپربرہم ہوگئے۔ ڈائرکٹرنیکٹافضل ماجد کا کہنا تھا کہ بذریعہ نوٹی فکیشن کالعدم قراردی گئی تنظیموں کی فہرست ویب سائٹ پر لگائی، کالعدم جماعتیں پبلک ریکارڈہیں۔فضل ماجد کا یہ جواب سن کر سیکریٹری داخلہ بھڑک اٹھے۔ واضح رہے کہ سیکریٹری داخلہ شاہدخان نے24گھنٹےبعدبھی جیونیوزکواپنامؤقف نہیں بتایا جبکہ ترجمان وزارت داخلہ عدیل ستارکا کہنا ہے کہ ایسےکسی واقعے کے بارے میں علم نہیں۔

مزید خبریں :