Time 07 جون ، 2025
دنیا

بھارتی وزیر اعظم مودی کو بالآخر کینیڈا میں ہونیوالے جی 7 اجلاس کا دعوت نامہ مل گیا

بھارتی وزیر اعظم مودی کو بالآخر کینیڈا میں ہونیوالے جی 7 اجلاس کا دعوت نامہ مل گیا
فوٹو: فائل

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بالآخر کینیڈا میں ہونے والے جی 7 سربراہ اجلاس کا دعوت نامہ مل گیا، انتظار میں بیٹھے مودی کو خود ہی اعلان کرنا پڑگیا۔

 اس سے پہلے دعوت نامہ نہ آنے پر بھارت کو عالمی سطح پر سُبکی کا سامنا تھا ، دعوت نہ ملنے کو بھارت کے لیے سفارتی دھچکا قرار دیا جارہا تھا۔

تاہم اب بھارت کو دعوت نامہ اجلاس سے صرف 9 روز پہلے دیا گیا ہے۔جس کا اعلان بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ایکس اکاؤنٹ پر کیا۔

جی 7 سربراہ اجلاس 15 سے 17 جون کو کینیڈا کے صوبے البرٹا میں ہونا ہے۔

واضح رہے کہ جون 2023 میں کینیڈین شہری ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے بعد بھارت اور کینیڈا کے تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے۔

اُس وقت کے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ستمبر 2023میں اس قتل کا الزام بھارت پر لگایا تھا  اور بھارتی سفارت کار کو ملک سے نکال دیا تھا ۔

جسٹن ٹروڈو نے کہا تھا ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارت ملوث ہوسکتا ہے ۔

دوسری جانب امریکا نے بھی بھارت سے سکھ رہنما کے قتل پر کینیڈا کے الزامات کو سنجیدگی سے لینے کا مطالبہ کیا تھا۔

علاوہ ازیں جنوری 2025 میں بھی کینیڈا نے بھارت پر انتخابات پر اثرانداز ہونے کا الزام لگایا تھا۔

مزید خبریں :