Group A

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
سری لنکا 3 3 0 6
نامیبیا 3 2 1 4
آئرلینڈ 3 1 2 2
نیدرلینڈ 3 0 3 0

Group B

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
اسکاٹ لینڈ 3 3 0 6
بنگلہ دیش 3 2 1 4
عمان 3 1 2 2
پاپوا نیو گنی 3 0 3 0

Group 1

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
انگلینڈ 5 4 1 8
آسٹریلیا 5 4 1 8
جنوبی افریقہ 5 4 1 8
سری لنکا 5 2 3 4
ویسٹ انڈیز 5 1 4 2
بنگلہ دیش 5 0 5 0

Group 2

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
پاکستان 5 5 0 10
نیوزی لینڈ 5 4 1 8
انڈیا 5 3 2 6
افغانستان 5 2 3 4
نامیبیا 5 1 4 2
اسکاٹ لینڈ 5 0 5 0
شعیب اور رضوان کے سیمی فائنل کھیلنے کے امکانات روشن | کھیل - Geo.tv

Time 11 نومبر ، 2021
کھیل

شعیب اور رضوان کے سیمی فائنل کھیلنے کے امکانات روشن

پاکستانی شائقین کرکٹ کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ شعیب ملک اور محمد رضوان دونوں کے کورونا کے ٹیسٹ کلیئر آئے ہیں۔ فوٹو: فائل/پی سی بی
پاکستانی شائقین کرکٹ کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ شعیب ملک اور محمد رضوان دونوں کے کورونا کے ٹیسٹ کلیئر آئے ہیں۔ فوٹو: فائل/پی سی بی

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آج پاکستان اور آسٹریلیا مد مقابل ہوں گے اور بڑے میچ سے قبل پاکستان کے دو اہم کھلاڑی شعیب ملک اور محمد رضوان کو بخار اور نزلے کی شکایات کی اطلاعات ہیں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ قومی ٹیم کے دو کھلاڑی محمد رضوان اور شعیب ملک کو نزلے اور بخار کی شکایت ہے اور دونوں کی آج کے سیمی فائنل میں شرکت مشکوک ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کی صورت میں پاکستانی ٹیم میں سرفراز احمد اور حیدر علی کی شمولیت کا امکان ہے۔

تاہم جیو نیوز کے دبئی میں موجود نمائندے کے مطابق پاکستانی شائقین کرکٹ کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ شعیب ملک اور محمد رضوان دونوں کے کورونا کے ٹیسٹ کلیئر آئے ہیں۔

ڈاکٹرز کے مطابق دونوں کھلاڑیوں نے تین روز آرام کیا ہے اور گزشتہ روز پریکٹس سیشن میں بھی دونوں کھلاڑی موجود نہیں تھے۔

امید ہے دونوں کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے: مینیجر پاکستان کرکٹ ٹیم

شعیب ملک اور محمد رضوان کی صحت کے حوالے سے مینیجر پاکستان کرکٹ ٹیم  منصور رانا کا کہنا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے، امید ہے دونوں کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

محمد رضوان کی پریکٹس کرتے ہوئے ایک تصویر۔ فوٹو: فائل/پی سی بی
محمد رضوان کی پریکٹس کرتے ہوئے ایک تصویر۔ فوٹو: فائل/پی سی بی

منصور رانا کا کہنا ہے کہ فلُو اور معمولی بخار کی وجہ سے دونوں نے گزشتہ روز پریکٹس میں حصہ نہیں لیا تھا، میچ سے قبل دونوں کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ ہوگا، دونوں کھلاڑی سیمی فائنل کھیلنا چاہتے ہیں۔

شعیب ملک پریکٹس کے دوران رننگ کرتے ہوئے۔ فوٹو: فائل/پی سی بی
شعیب ملک پریکٹس کے دوران رننگ کرتے ہوئے۔ فوٹو: فائل/پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ کا میڈیکل پینل دوپہر میں دونوں کھلاڑیوں کا دوبارہ جائزہ لے گا اور معائنے کے بعد پی سی بی میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کر دے گا۔

مزید خبریں :