06 مئی ، 2024
اٹک کی تحصیل حضرو میں 44 سالہ شخص کانگو وائرس سے جاں بحق ہوگیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے مطابق میت کو حفاظتی اقدامات کے تحت تابوت میں راولپنڈی سے لایا گیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ میت کو خصوصی ہنگامی اقدامات کے بعد حضرو کے نواحی گاؤں ملاکلاں میں سپرد خاک کردیا گیا۔