Group A

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
سری لنکا 3 3 0 6
نامیبیا 3 2 1 4
آئرلینڈ 3 1 2 2
نیدرلینڈ 3 0 3 0

Group B

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
اسکاٹ لینڈ 3 3 0 6
بنگلہ دیش 3 2 1 4
عمان 3 1 2 2
پاپوا نیو گنی 3 0 3 0

Group 1

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
انگلینڈ 5 4 1 8
آسٹریلیا 5 4 1 8
جنوبی افریقہ 5 4 1 8
سری لنکا 5 2 3 4
ویسٹ انڈیز 5 1 4 2
بنگلہ دیش 5 0 5 0

Group 2

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
پاکستان 5 5 0 10
نیوزی لینڈ 5 4 1 8
انڈیا 5 3 2 6
افغانستان 5 2 3 4
نامیبیا 5 1 4 2
اسکاٹ لینڈ 5 0 5 0
بابر اعظم ، ویرات کوہلی کے مزید 2 ریکارڈز توڑنے سے محروم رہ گئے | کھیل - Geo.tv

Time 11 نومبر ، 2021
کھیل

بابر اعظم ، ویرات کوہلی کے مزید 2 ریکارڈز توڑنے سے محروم رہ گئے

بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں اور سب سے زیادہ رنز بنانے کا ویرات کوہلی کا ریکارڈ آسٹریلیا کے خلاف نہ توڑ سکے۔ —فوٹو: فائل
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں اور سب سے زیادہ رنز بنانے کا ویرات کوہلی کا ریکارڈ آسٹریلیا کے خلاف نہ توڑ سکے۔ —فوٹو: فائل 

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ویسے تو  بھارت کے  ویرات کوہلی کے کئی ریکارڈ اپنے نام کرچکے ہیں لیکن وہ آسٹریلیا کے خلاف دوسرے سیمی فائنل میں کوہلی کے مزید 2 ریکارڈز توڑنے سے محروم رہ گئے۔  

 بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں اور سب سے زیادہ رنز بنانے کا ویرات کوہلی کا ریکارڈ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں نہ توڑ سکے۔

ویرات کوہلی نے 2014 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 6 اننگز میں 319 رنز بنائے تھے جبکہ اسی ورلڈکپ میں 4 نصف سنچریاں بھی اسکور کی تھیں۔

 بابراعظم کو آسٹریلیا کے خلاف میچ سے قبل ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 56 رنز درکار تھے مگر وہ 39 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

39 رنز پر آؤٹ ہونے کی وجہ سے بابر   سب سے زیادہ رنز اور ایک ورلڈکپ ایونٹ میں سب سے زیادہ ففٹی کا ریکارڈ نہ توڑسکے لیکن اگر  پاکستان سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دے دیتا تو فائنل میں بابر اعظم کے پاس کوہلی کے یہ دونوں ریکارڈز توڑنے کا ایک اور موقع ہوتا۔

واضح رہے کہ میتھو ہیڈن نے  بھی 2008  میں 4 نصف سنچریاں اسکور کی تھیں۔ بابر اعظم نے ورلڈ کپ کے رواں ایڈیشن میں 4 نصف سنچریاں کیں۔

مزید خبریں :