Group A

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
سری لنکا 3 3 0 6
نامیبیا 3 2 1 4
آئرلینڈ 3 1 2 2
نیدرلینڈ 3 0 3 0

Group B

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
اسکاٹ لینڈ 3 3 0 6
بنگلہ دیش 3 2 1 4
عمان 3 1 2 2
پاپوا نیو گنی 3 0 3 0

Group 1

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
انگلینڈ 5 4 1 8
آسٹریلیا 5 4 1 8
جنوبی افریقہ 5 4 1 8
سری لنکا 5 2 3 4
ویسٹ انڈیز 5 1 4 2
بنگلہ دیش 5 0 5 0

Group 2

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
پاکستان 5 5 0 10
نیوزی لینڈ 5 4 1 8
انڈیا 5 3 2 6
افغانستان 5 2 3 4
نامیبیا 5 1 4 2
اسکاٹ لینڈ 5 0 5 0
صفر پر رضوان کا کیچ چھوڑنا آسٹریلیا کو مہنگا پڑگیا | کھیل - Geo.tv

کھیل
Time 11 نومبر ، 2021

صفر پر رضوان کا کیچ چھوڑنا آسٹریلیا کو مہنگا پڑگیا

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 67 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

خیال رہے کہ ایک روز قبل ہی شعیب ملک اور محمد رضوان فلو کا شکار ہوگئے تھے جس  کے باعث دونوں کھلاڑیوں کی سیمی فائنل میں شرکت مشکوک ہوگئی تھی تاہم میڈیکل بورڈ کی سفارش کے بعد دونوں کھلاڑیوں کو میچ کھیلنےکی اجازت مل گئی۔

 آسٹریلیا کےکپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو ابتدا میں محمد رضوان کچھ سست نظر آئے اور پہلے دو اوورز تک وہ کوئی رنز نہ بناسکے۔

تیسرے اوور میں میکس ویل کو رضوان نے آگے بڑھ کر شاٹ مارا تاہم وارنر ان کا کیچ نہ پکڑ سکے اور چوکا بھی ہوگیا، اس وقت رضوان صفر پہ کھیل رہے تھے۔

چھٹے اوور میں ایک بار پھر کمنز کی گیند پر رضوان کا کیچ چھوٹ گیا، اس بار فیلڈر زمپا تھے جنہوں نے کافی اچھی کوشش کی  تاہم رضوان کا کیچ نہ پکڑ سکے۔

محمد رضوان 18 ویں اوور میں اسٹارک کی گیند پر بالآخر کیچ آؤٹ ہوگئے انہوں نے 4 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 52 گیندوں پر 67 رنز بنائے۔

محمد رضوان نے آج کے میچ میں  سال 2021 میں ایک ہزار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بھی مکمل کرلیے۔ رضوان ایک کیلنڈر ایئر میں ہزار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنانے والے دنیا کے پہلے بیٹر ہیں۔


مزید خبریں :