Group A

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
سری لنکا 3 3 0 6
نامیبیا 3 2 1 4
آئرلینڈ 3 1 2 2
نیدرلینڈ 3 0 3 0

Group B

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
اسکاٹ لینڈ 3 3 0 6
بنگلہ دیش 3 2 1 4
عمان 3 1 2 2
پاپوا نیو گنی 3 0 3 0

Group 1

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
انگلینڈ 5 4 1 8
آسٹریلیا 5 4 1 8
جنوبی افریقہ 5 4 1 8
سری لنکا 5 2 3 4
ویسٹ انڈیز 5 1 4 2
بنگلہ دیش 5 0 5 0

Group 2

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
پاکستان 5 5 0 10
نیوزی لینڈ 5 4 1 8
انڈیا 5 3 2 6
افغانستان 5 2 3 4
نامیبیا 5 1 4 2
اسکاٹ لینڈ 5 0 5 0
مائیکل ہسی کے بعد میتھیو ویڈ نے پاکستان کی ہنسی آنسوؤں میں تبدیل کردی | کھیل - Geo.tv

Time 11 نومبر ، 2021
کھیل

مائیکل ہسی کے بعد میتھیو ویڈ نے پاکستان کی ہنسی آنسوؤں میں تبدیل کردی

یہ پہلی بار نہیں کہ آسٹریلیا نے پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہو —فوٹو: فائل
یہ پہلی بار نہیں کہ آسٹریلیا نے پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہو —فوٹو: فائل 

آئی سی سی مینز  ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو  شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 177 رنز کا ہدف دیا جو اس نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 19 اوورز میں مکمل کیا۔

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی 5 وکٹیں 96 رنز پر گر گئی تھیں لیکن مارکس اسٹوئنس اور میتھیو ویڈ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو دوسری بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچا دیا۔

یہ پہلی بار نہیں کہ آسٹریلیا نے پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہو، اس سے قبل 2010 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دی تھی۔

2010 اور 2021 کے دونوں سیمی فائنل میں مشترکہ بات یہ ہے کہ آسٹریلیا کے بائیں ہاتھ کے بیٹرز  نے پاکستان سے فتح چھینی۔

2010 میں مائیکل ہسی نے اور 2021 میں میتھیو  ویڈ نے پاکستان کی ہنسی آنسوؤں میں تبدیل کی۔

2010 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں مائیکل ہسی نے آخری اوور میں سعید اجمل کو 3 چھکے اور ایک چوکا مار کر اپنی ٹیم کو فائنل میں پہنچایا تو 2021 میں  میتھیو ویڈ نے 19 ویں اوور میں شاہین کو 3 چھکے رسید کر کے میچ ہی ختم کردیا۔

2010 میں مائیکل ہسی نے 24 گیندوں پر ناقابل شکست 60 رنز جبکہ 2021 میں میتھیو ویڈ نے 17 گیندوں پر 41 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا 2010 میں پاکستان کو سیمی فائنل میں شکست دے کر فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں ہار گیا تھا۔

اس بار بھی آسٹریلیا نے سیمی فائنل میں پاکستان کو شکست دی ہے ،کیا اس بار کینگروز ورلڈکپ ٹرافی اٹھانے میں کامیاب ہوتے ہیں یا نہیں؟ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں سے جو بھی جیتے وہ ٹی ٹوئنٹی کا نیا ورلڈ چیمپئن ہوگا۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان 14 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :