Group A

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
سری لنکا 3 3 0 6
نامیبیا 3 2 1 4
آئرلینڈ 3 1 2 2
نیدرلینڈ 3 0 3 0

Group B

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
اسکاٹ لینڈ 3 3 0 6
بنگلہ دیش 3 2 1 4
عمان 3 1 2 2
پاپوا نیو گنی 3 0 3 0

Group 1

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
انگلینڈ 5 4 1 8
آسٹریلیا 5 4 1 8
جنوبی افریقہ 5 4 1 8
سری لنکا 5 2 3 4
ویسٹ انڈیز 5 1 4 2
بنگلہ دیش 5 0 5 0

Group 2

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
پاکستان 5 5 0 10
نیوزی لینڈ 5 4 1 8
انڈیا 5 3 2 6
افغانستان 5 2 3 4
نامیبیا 5 1 4 2
اسکاٹ لینڈ 5 0 5 0
کیچ چھوڑنے پر حسن علی کو سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لےلیا | کھیل - Geo.tv

کھیل
Time 11 نومبر ، 2021

کیچ چھوڑنے پر حسن علی کو سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لےلیا

فوٹو: فائل/ آئی سی سی
فوٹو: فائل/ آئی سی سی

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 5  وکٹوں سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

177 رنز کے ہدف کے تعاقب میں  19ویں اوور میں جب آسٹریلوی ٹیم کو 10 گیندوں پر 20 رنز درکار تھے تو حسن علی نے شاہین کی گیند پر میتھیو ویڈکا کیچ چھوڑ دیا۔

اتنے اہم موقع پرکیچ ڈراپ ہونے کے بعد ویڈ نے شاہین کو مسلسل 3 چھکے لگا کر فتح پاکستان سے چھین لی۔

حسن علی کی جانب سے اہم موقع پر کیچ ڈراپ کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا اور حسن علی پر میمز کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

 ایک پوسٹ میں صارف نے حسن علی کی مزاحیہ تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ کیمرے میں جھانک رہے ہیں۔

ایک صارف نے تصویرکا اسکرین شاٹ پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ حسن علی نے ورلڈکپ ڈراپ کردیا۔

ایک صارف نے پوسٹ کی جس میں چند خواتین پسٹل لے کر کھڑی ہیں، صارف نے لکھا ہے کہ پاکستانی حسن علی کا انتظار کررہے ہیں۔

اس کے علاوہ بھی صارفین کی جانب سے میمز پوسٹ کرنے کا سلسہ جاری ہے جن میں سے چند یہ ہیں۔


مزید خبریں :