Group A

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
سری لنکا 3 3 0 6
نامیبیا 3 2 1 4
آئرلینڈ 3 1 2 2
نیدرلینڈ 3 0 3 0

Group B

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
اسکاٹ لینڈ 3 3 0 6
بنگلہ دیش 3 2 1 4
عمان 3 1 2 2
پاپوا نیو گنی 3 0 3 0

Group 1

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
انگلینڈ 5 4 1 8
آسٹریلیا 5 4 1 8
جنوبی افریقہ 5 4 1 8
سری لنکا 5 2 3 4
ویسٹ انڈیز 5 1 4 2
بنگلہ دیش 5 0 5 0

Group 2

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
پاکستان 5 5 0 10
نیوزی لینڈ 5 4 1 8
انڈیا 5 3 2 6
افغانستان 5 2 3 4
نامیبیا 5 1 4 2
اسکاٹ لینڈ 5 0 5 0
حارث اور میکس ویل نے اپنی جرسیاں ایک دوسرے کو تحفے میں دے دیں | کھیل - Geo.tv

Time 12 نومبر ، 2021
کھیل

حارث اور میکس ویل نے اپنی جرسیاں ایک دوسرے کو تحفے میں دے دیں

فوٹو بشکریہ بگ بیش لیگ ٹوئٹر اکاؤنٹ
فوٹو بشکریہ بگ بیش لیگ ٹوئٹر اکاؤنٹ

پاکستان اور آسٹریلیا کے سیمی فائنل کے بعد حارث رؤف اور میکس ویل کی ایک تصویر وائرل ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں حارث ؤف کا دن کچھ اچھا نہ رہا اور انہوں نے اپنے تین اوورز میں 32 رنز دیے تاہم انہوں نے اس ایونٹ میں 6 میچ کھیل کر 8 وکٹیں لیں اور ان کا اکانومی ریٹ 7.30 رہا۔

حارث رؤف نے ایونٹ کے گروپ میچز میں نیوزی لیند کے خلاف اچھی کارکردگی دکھائی اور مین آف دی میچ رہے۔

28 سالہ حارث رؤف آسٹریلوی ٹیم کے کھلاڑی گلین میکس ویل کی قیادت میں بگ بیش لیگ بھی کھیل چکے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ سیمی فائنل میں آسٹریلیا کی فتح کے باوجود ان کی میکس ویل سے دوستی سوشل میڈیا پر بھی دکھائی دی۔

حارث رؤف اور میکس ویل نے میچ کے بعد ایک دوسرے کی جرسیاں تبدیل کیں جس میں حارث نے اپنی جرسی میکس ویل اور آسٹریلوی کھلاڑی نے اپنی جرسی حارث کو بطور تحفہ دی۔

دونوں کرکٹرز کی جرسیاں تبدیل کرنے کی تصویر بگ بیش لیگ کے کرکٹ کلب میلبرن اسٹارز کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے۔

گلین میکس ویل نے نے جرسیوں کے تبادلے کی تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے اس نوجوان پر فخر ہے جیسے یہ آیا ہے، اس نے پاکستان ٹیم اور میلبرن اسٹار کے لیے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

آسٹریلوی کرکٹر نے کہا کہ حارث رؤف ایک بہت اچھا انسان اور ساتھی کرکٹر ہے، حارث کو بحیثیت دوست خزانہ سمجھتا ہوں۔

گلین میکس ویل نے فاسٹ بولر حارث رؤف کو سپر اسٹار قرار دیا۔

میکس ویل انسٹاگرام اسکریب گریب
میکس ویل انسٹاگرام اسکریب گریب



مزید خبریں :