پاکستان
20 جون ، 2016

پاناما لیکس پراپوزیشن جماعتیں آج سر جوڑ کر بیٹھیں گی

پاناما لیکس پراپوزیشن جماعتیں آج سر جوڑ کر بیٹھیں گی


 


پاناما لیکس کے ضابطہ کار پر حکومت کو کیا جواب دینا ہے؟ کیا حکمت عملی اختیار کرنا ہے۔ اپوزیشن جماعتیں آج سر جوڑ کر بیٹھیں گی۔ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں قوم کو آگاہ بھی کیا جائے گا۔


متحدہ اپوزیشن کے قائدین کا اجلاس آج اسلام آباد میں بیرسٹر اعتزاز احسن کے گھر ہوگا ، جس میں مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں ڈیڈلاک کی وجوہات کا جائزہ لیا جائے گا۔


اجلاس کے بعد متحدہ اپوزیشن کے رہنما پریس کانفرنس کرکے بتائیں گے کہ کمیٹی میں ڈیڈلاک کہاں پیدا ہوااور اس کی وجوہات کیا ہیں۔ اپوزیشن رہنما وزیراعظم سے احتساب کا آغاز کرنے سے متعلق اپنے موقف کی وضاحت بھی کریں گے۔

مزید خبریں :