پاکستان
23 جولائی ، 2016

دبئی میں اسحاق ڈار کی آصف زرداری سے ملاقات متوقع

دبئی میں اسحاق ڈار کی آصف زرداری سے ملاقات متوقع


 


وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی دبئی میں آصف علی زرداری سے ملاقات متوقع ہے، اس طرح مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی میں مفاہمت کے بند دروازے کھلنےکا امکان ہے۔ دونوں پارٹیوں نےجمہوری نظام کو درپیش خطرات کا جائزہ لینےکا فیصلہ کرلیا۔


ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار گزشتہ رات کراچی سے دبئی روانہ ہوئے۔اسحاق ڈار آئندہ ہفتے آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں حصہ لیں گے تاہم مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی میں مفاہمت کے بند دروازے کھلنے کا کا بھی امکان ہے۔


ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف حکام سے مذاکرات کے لیے دبئی میں موجود ہیں اور اسحاق ڈار کی دبئی میں آصف علی زرداری سے ملاقات متوقع ہے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا جمہوری نظام کو درپیش خطرات کا جائزہ لینےکا فیصلہ کرلیا ہے۔

مزید خبریں :