پاکستان
25 اگست ، 2016

ایم کیو ایم چھوڑنے کے بعد عامر لیاقت کو قتل کی دھمکیاں

 

 

بانیٔ ایم کیو ایم کے پاکستان مخالف بیان کے بعد متحدہ قومی موومنٹ سے استعفیٰ دینے والے عامر لیاقت کو قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔

انہوں نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں جان سے مارنے اور بوریوں کی دھمکی دی جارہی ہے، مجھے کہا گیا کہ تم تو مصطفیٰ کمال سے بھی بڑے غدار ہو، تمہارا حال تو مصطفیٰ کمال سے بھی بدتر ہوگا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھےجوکہاگیاوہ ناقابل برداشت ہے،مجھے لگا کہ میں مہاجرقوم کے لیے لڑ رہا ہوں،میں نے3ماہ تک ان کاساتھ دیا،کوئی سامنےنہیں آرہاتھا،میں کراچی کےحالات صحیح کرنےکی کوشش کررہاتھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں ایسےشخص کوسپورٹ نہیں کرسکتا،اگر مجھے قتل کردیا گیا یا مجھے کچھ ہوا تو اس کے ذمے دار ایم کیو ایم لندن اور الطاف حسین ہوں گے۔

ڈاکٹر عامرلیاقت حسین کہتے ہیں کہ ایم کیوایم پاکستان کچھ نہیں ہے،میں نے3ماہ تک بہت سی ایسی باتیں سنیں جوناقابل برداشت ہیں،مجھےبہت جلدغدارقراردےدیاگیا۔

انہوں نے کہا کہ میں دعا کرتا ہوں کہ کاش فاروق بھائی دوری اختیار کرلیں،فاروق بھائی قائد سے لاتعلقی کا اظہار کریں، میں ان کو گلے لگاؤں گا،فاروق بھائی کو واضح طور پر الطاف حسین سے لاتعلقی کا اعلان کرنا ہوگا،فاروق بھائی کس سے مشورہ لیں گے ، اس سے جو غدار ہے۔

عامر لیاقت حسین نے یہ بھی کہا کہ میں اگر قتل کردیا جاؤں تو مجھے ایم کیو ایم کا کارکن قرار نہ دیا جائے بلکہ پاکستان کے پرچم میں لپیٹ کر دفن کیا جائے۔

مزید خبریں :