پاکستان
26 ستمبر ، 2016

عالمی بینک سندھ طاس معاہدے کا ضامن ہے، چیئرمین ارسا

آبی امورکے ماہر اور چیئرمین ارسا راؤ ارشاد علی خان کا کہنا ہےکہ نہ تو بھارت 1960ءکے سندھ طاس معاہدے کو کالعدم قرار دے سکتا ہے اور نہ ہی اس معاہدے میں یک طرفہ تبدیلی کرسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ عالمی بینک اس معاہدے کا ضامن ہے، اگر بھارت نے پاکستان کا پانی روکا تو یہ اعلان جنگ ہوگا، معاہدے کو کالعدم کرنا تو دور کی کی بات ہے، یک طرفہ طور پر اس میں کوئی تبدیلی بھی نہیں ہو سکتی۔

ارشاد علی خان نے یہ بھی کہا کہ معاہدے میں متنازع امور کے حل کا میکانزم دیا گیا ہے جس میں انڈس واٹر کمشنر، نیوٹرل ایکسپرٹ اور عالمی عدالت شامل ہیں، عالمی بینک گا رنٹر ہے۔

 

مزید خبریں :