انٹرٹینمنٹ
30 ستمبر ، 2016

ٹام کروز کی ایکشن فلم ’جیک ریچر؛نیور گوبیک ‘کا ٹریلر جاری

ٹام کروز کی ایکشن فلم ’جیک ریچر؛نیور گوبیک ‘کا ٹریلر جاری

ایکشن کے دیوانوں کے لئے خوشخبری ہے کہ 2012میں باکس آفس پر دھوم مچانے والی ہالی وڈ فلم ’جیک ریچر‘کا سیکوئل تیار کر لیا گیا ہے۔

ہالی وڈ کے مایہ ناز اداکار ٹام کروز کی ایکشن اور ڈرامے سے بھرپور نئی تھرلر فلم’جیک ریچر؛نیور گو بیک‘کا ٹریلر جا ری کر دیا گیاہے۔

نامور ناول سے ماخوذ، ہدایت کارایڈورڈ وِک کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم کی کہانی ایک ایسے ذہین اور پیشہ ور ایجنٹ کے گِرد گھوم رہی ہے جو ایک قتل کی تحقیقات کرتے کرتے اہم شخصیات کے ملوث ہونے کے شواہد تک پہنچ جاتا ہے۔

ٹام کروز اور ڈان گرینگر کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں گزشتہ حصے کی طرح اس بار بھی مرکزی کردار ہالی وڈ اداکار ٹام کروز نبھا رہے ہیںجن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں کیبی سملڈرز، ڈانیکا یاروش، ایلڈس ہوچ، پیٹرک ہوسنگر،ہوسٹ میکلینی، رابرٹ نیپر اور جیسن ڈوگلس شامل ہیں۔

ایکشن ، کرائم ، ڈرامہ اور تھرل سے بھرپور مناظرکی عکاسی کرتی ہے۔ اس فلم کو96ملین ڈالر بجٹ سے تیار کیا گیا ہے جو پیرا ماؤنٹ پکچرز کے تحت رواں سال 21اکتوبر کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔

 

 

مزید خبریں :