ویڈیو: کانسرٹ کے دوران مداح لڑکی اسٹیج پر پہنچ کر عاطف اسلم سے لپٹ گئی

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم سے ملنے کی خواہش مند مداح کانسرٹ کے دوران اسٹیج پر پہنچ گئی۔

عاطف اسلم گزشتہ دنوں بنگلادیش اور نیپال کے دورے پر تھے جہاں انہوں نے اپنے مداحوں پر لائیو کانسرٹ کے دوران آواز کا جادو جگایا۔

بنگلادیش میں ہونے والے کانسرٹ کے دوران گلوکار اسٹیج پر تھے کہ اتنے میں ایک لڑکی سکیورٹی حصار کو توڑتے ہوئے اسٹیج پر جا پہنچی اور اپنے سپر اسٹار  کے گلے لگ گئی۔

اس حوالے سے ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے جس میں مداح عاطف اسلم سے گلے مل رہی ہے جب کہ سکیورٹی اہلکار اسے اسٹیج سے اتارنے کی کوشش کررہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مداح عاطف سے مل کر بہت جذباتی ہوگئی اور ان سے سے اپنی محبت کا اظہار بھی کیا تاہم سکیورٹی اہلکار نے اسے نیچے اتار دیا۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے لڑکی کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :