بھارتی اداکار وجے کی سکیورٹی گارڈ کی شادی میں اچانک شرکت، مداح حیران

فوٹو: بھارتی میڈیا
فوٹو: بھارتی میڈیا

معروف بھارتی اداکار وجے دیوراکونڈا نے  اپنے سکیورٹی گارڈ کی شادی میں شرکت کرکے فینز کے ایک بار پھر دل جیت لیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار وجے دیوراکونڈا کے ذاتی سکیورٹی گارڈ روی کی حال ہی میں حیدرآباد میں شادی کی تقریب منعقد ہوئی۔ 

اس شادی میں روی کے قریبی رشتے دار اور دوست تو شریک تھے لیکن اس تقریب کو چار چاند اس وقت لگے جب  وجے دیوراکونڈا اپنے والدین کے ہمراہ وہاں پہنچ گئے۔

اس موقع پر وجے اور ان کے والدین نے  سکیورٹی گارڈ روی اور ان کی دلہن کو مبارک باد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ 

وجے کی اپنے سکیورٹی گارڈ کی شادی میں شرکت پر کچھ فینز حیران ہوئے وہیں اداکار کو کافی سراہا بھی گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وجے نے اپنے سکیورٹی گارڈ کی سالگرہ گاڑی میں منائی تھی اور کیک بھی کاٹا تھا، جسے فینز کی جانب سے کافی پسند کیا گیا تھا۔ 

مزید خبریں :