پاکستان
24 اکتوبر ، 2016

گورنر الزامات کا جواب نہ دیتے تو بہتر ہوتا: منظور وسان

گورنر الزامات کا جواب نہ دیتے تو بہتر ہوتا: منظور وسان

 

صوبائی وزیر صنعت وتجارت منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اپنے اوپر لگے الزامات کا جواب نہ دیتے تو بہتر ہوتا۔

انہوں نے کراچی میں میرج ہالز اور لان اونرز ایسوسی ایشن کے ارکان کے ساتھ اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کے دھڑوں میں پکنے والی کھچڑی کا فائدہ کوئی اور اٹھا سکتا ہے۔

منظور وسان نے مزید یہ بھی کہا کہ گورنر سندھ ٹھنڈے آدمی ہیں، اسلام آباد میں نومبر کا پہلا ہفتہ خراب دیکھ رہا ہوں، گڑبڑ ہوسکتی ہے۔

انہوں نے شادی ہالز رات دس بجے بند کرنے کے معاملےپر کہا کہ فیصلہ ہوچکاہے، کسی ایم پی اے یا وزیر کے بیٹے کی شادی ہوگی تو وہ بھی رات دس بجے تک ہوگی۔

منظور وسان نے کہا کہ پرانا وقت ختم ہوگیا، اب نیا وقت شروع ہورہا ہے، عوامی آگاہی کے لیے اخبارات میں اشتہارات دیں گے۔

انہوں نے میرج ہالز ایسوسی ایشن کے نمائندوں کو یقین دلایا کہ وہ اجلاس کے دوران ہونے والی باتیں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ تک پہنچائیں گے۔

مزید خبریں :