پاکستان
24 اکتوبر ، 2016

کوئٹہ:پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ، فائرنگ سے تین زخمی

کوئٹہ:پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ، فائرنگ سے تین زخمی

 

 

 

کوئٹہ کے علاقے سریاب میں واقع پولیس ٹریننگ سینٹر میں دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے، پولیس کے مطابق مسلح افراد پولیس ٹریننگ سینٹر کے ہاسٹل میںداخل ہوئے جنہوں نے فائرنگ شروع کردی، ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی تعداد 4یا اس سے زائد ہے۔

ڈی آئی جی کوئٹہ کے مطابق حملہ آوروں کی فائرنگ سے ہاسٹل سے نکلنے کی کوشش میں تین زیر تربیت اہل کار زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واقعے کے بعدایف سی اور پولیس کی بھاری نفری پولیس ٹریننگ سینٹر پہنچ گئی ہے جس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، جبکہ کوئٹہ کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

جیو نیوز کے نمائندے سلمان اشرف کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی جانب سے جن کی تعداد چار ہے ٹریننگ سینٹر میں داخل ہو کر مسلسل فائرنگ کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سریاب میں واقع صوبے کا واحد اور اہم پولیس ٹریننگ سینٹر ہے جہاں دو سے ڈھائی سو اہلکاروں تربیت حاصل کرتے ہیں۔

مزید خبریں :