پاکستان
27 اکتوبر ، 2016

پی ٹی آئی مارچ،2روز کا شیڈول جاری

پی ٹی آئی مارچ،2روز کا شیڈول جاری

 

ذیشان بخش... تحریک انصاف نے کرپشن کے خلاف پیدل احتساب مارچ کے پہلے 2 روز کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ پیدل مارچ کا آغاز صبح 9بجے داتا دربار سے ہوگا۔

ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق احتساب پیدل مارچ کی قیادت شبیر سیال کریں گے، جبکہ اعجاز چوہدری، چوہدری سرور، محمود الرشید اور دیگر رہنما مارچ کے شرکاء کو الوداع کہیں گے۔

مارچ کے شرکاء کا جگہ جگہ استقبال کیا جائے گا اور ایمبولینس بھی ان کے ہمراہ ہوگی۔ پیدل مارچ کے شرکاء رات کامونکی میں قیام کے بعد اگلے روز گوجرنوالہ پہنچیں گے۔

مزید خبریں :