پاکستان
28 اکتوبر ، 2016

عمران خان کی پارٹی رہنماؤں، کارکنوں کو آج بنی گالہ پہنچنے کی ہدایت

عمران خان کی پارٹی رہنماؤں، کارکنوں کو آج بنی گالہ پہنچنے کی ہدایت

عمران خان کی زیرصدارت پارٹی کی سینئر قیادت کا اہم اجلاس ختم ہوگیا ہے۔ عمران خان نے تمام پارٹی رہنماؤں اورکارکنوں کوآج بنی گالہ پہنچنےکی ہدایت کردی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ بنی گالہ میں تحریک انصاف کے مشاورتی اجلاس میں عمران خان نے آج تمام پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو بنی گالہ پہنچنے کی ہدایت کی،پولیس کے رکاوٹ ڈالنے کی صورت میں عمران خان کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے بنی گالہ سے نکلنے پر بھی غور کیا گیا۔

اس کےلیے عمران خان نجی کمپنی سے ہیلی کاپٹر کی بکنگ بھی کر الی گئی ہے۔ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر شاہ فرمان کو صوبے سے بڑی تعداد میں کارکن بنی گالا لانے کا ٹاسک دے دیا گیا۔

دوسری طرف تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں نے بھی آج بنی گالہ میں ہی رہنے کا فیصلہ کیا۔ کارکنوں کی بھی ایک بڑی تعداد عمران خان کی رہائش گاہ پر موجود ہے،کارکنوں نے پولیس کی جانب سے ممکنہ آنسو گیس کی شیلنگ سے نمٹنے کےلیے ماسکس کا انتظام بھی کر لیا ہے۔

پی ٹی آئی کارکنان کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس 600 زائد گیس ماسک موجود ہیں۔

مزید خبریں :