پاکستان
10 دسمبر ، 2016

کراچی :سعد رفیق کی جنید جمشید کے گھر تعزیت کیلئے آمد

کراچی :سعد رفیق کی جنید جمشید کے گھر تعزیت کیلئے آمد

 

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کراچی میں معروف نعت خواں جنید جمشید کے گھر تعزیت کے لیے آئے، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ جنید جمشید کے ساتھ ان کا گہرا تعلق تھا۔

انہوں نے لواحقین سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد مزید کہا کہ طیارے کا بلیک باکس مل گیا ہے، تحقیقات کے بعد ہی حادثے کی وجوہات کا تعین ہو سکے گا ۔

علاوہ ازیں کراچی میں ریل مزدور اتحاد کے سیمینار میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ سندھ میں کام نہ کرنے والے پنجاب آکر ہم پر باتیں کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم خامیوں پر تنقید برداشت کریں گے، یہاں نواز شریف کے نعرے کہنے پر نہیں، ان کے کام پر لگ رہے ہیں، ریل کا پہیہ منزل کی جانب رواں دواں ہے۔

سعد رفیق نے ملازمین سے نئے انجنوں اور دیگر سامان کی حفاظت کا حلف لیا اور کہا کہ ریلوے میں جلد نئے انجن آرہے ہیں، ان انجنوں کو اپنی چیز کی طرح حفاظت کرنی ہے، 2018ء سے پہلے سروس اسٹرکچر دے کر جائیں گے،سی پیک پاکستان کا مستقبل ہے اسے کامیاب بنا نا ہے۔

مزید خبریں :