پاکستان
17 جنوری ، 2017

جمہوریت میں اپوزیشن جواب مانگتی ہے،عمران خان

جمہوریت میں اپوزیشن جواب مانگتی ہے،عمران خان

 

عمران خان نے کہا ہے کہ جمہوریت میں اپوزیشن جواب مانگتی ہے، حکومت جواب دیتی نہیں ، ہمارا منہ بند کرنے کےلیے الیکشن کمیشن میں کیسز کرائے ہیں ۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں رہنماتحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے قطری خط کے علاوہ منی ٹریل میں کچھ نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ پارلیمنٹ کی تقریر کو استثنا دیا جائے ،امید کررہا تھا کہ یہ عدالتی کارروائی پر بات کریں ۔

عمران خان نے کہا کہ پہلے یہ کہتے تھے کہ فیملی ایک ساتھ آپریٹ کرتی ہے لیکن یہاں کہتے ہیں کہ سب سے الگ الگ پوچھیں ،جب وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں تقریر کی تو انہیں معلوم نہیں تھا کہ انہیں عدالت بھی آنا پڑے گا،افسوس ہو ا کہ ملک کا وزیراعظم کہہ رہا ہے کہ اس کی پارلیمنٹ کی تقریر نظراندازکی جائے۔اس پارلیمنٹ کی کیا حیثیت رہ جائیگی جب وزیراعظم وہاں جھوٹ بولے۔


انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہمارے منہ بند کرنے کےلیے شور مچارہے ہیں ۔ان کا کام مافیا کی طرح ہے ،حکومتیں جواب دیتی ہیں لیکن یہ منہ بندکراتے ہیں ۔میں نے کسی کو گالیاں نہیں دیں ،اگر کسی نے چوری کی ہے تو اسے چور ہی بولاجائیگا،یہ جتنی زور سے شور مچاررہے تھے وہ اتنا ہی جانتے ہیں کہ مجرم کون ہے۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اربوں روپے لوٹنےوالے کو ڈاکو نہ کہوں توکیا کہوں۔

 

مزید خبریں :