پاکستان
17 جنوری ، 2017

وزیراعظم نے جب گناہ نہیں کیا تو استثنیٰ کیوں مانگا، خورشید شاہ

وزیراعظم نے جب گناہ نہیں کیا تو استثنیٰ کیوں مانگا، خورشید شاہ

 

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے جب گناہ نہیں کیا تو استثنیٰ کیوں مانگ رہے ہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کو استثنیٰ دینا ہے تو پہلے یوسف رضا گیلانی کی سزا ختم کرنا ہوگی۔

خورشید شاہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ آصف زرداری کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ واپس نہیں ہوا، آصف زرداری کے امریکا کے دورے کی وجہ سے تاخیر ہوئی، اگر شیڈول کا اعلان ہوتا تو دورہ امریکا متاثر ہوتا۔

مزید خبریں :