پاکستان
28 فروری ، 2017

کراچی:سولجربازار،نیو کراچی اور سائٹ سے8 ملزمان گرفتار

کراچی:سولجربازار،نیو کراچی اور سائٹ سے8 ملزمان گرفتار

 

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیوں کے بعد 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ سرچ آپریشن کے نتیجے میں 20 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

کراچی کےعلاقے سائٹ اے میں مالاکنڈقبرستان کےقریب پولیس نے دو مبینہ دہشتگردوں صاحبزادہ اور عثمان کوگرفتار کرلیا، جن کا تعلق کالعدم تحریک طالبان یاسر سواتی گروپ سےبتاجاتا ہے،ملزمان ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں۔

نیو کراچی گبول ٹاؤن میں بھی پولیس نے3مبینہ ڈاکوگرفتارکرلئے،ملزمان سے اسلحہ، نقدی اور لوٹا ہوا سامان برآمد کیا گیا ہے۔

سولجر بازار کے علاقے میں کارروائی کے دوران اسٹریٹ کرمنل امیت اور سنیل کو گرفتار کرلیا گیا ۔

شریف آباد،گلبہار اور سپر مارکیٹ کے علاقے میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا،اس دوران 20مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش کےلئے تھانے منتقل کردیاہے۔ کارروائی میں دو پسٹل اور دوچھینی گئی موٹرسائیکلیں برآمد ہوئیں۔

 

مزید خبریں :