-----

ٹوکیو میں رنگا رنگ ایمازون فیشن ویک کا آغاز

Tokyo May Ranga Rang Amazon Fashion Week Ka Aghaz

ٹوکیو میں رنگا رنگ ایمازون فیشن ویک کا آغاز ہوگیا،موسم سرما اورخزاں کے دیدہ زیب ملبوسات زیب تن کیے ماڈلزنے ریمپ پر جلوے بکھیرے۔

جاپان کے دار الحکومت ٹوکیومیں ہونے والے رنگا رنگ ایمازون فیشن ویک میں52 نامور ڈیزائنرز حصہ لے رہے ہیں۔

6روز تک جاری رہنے والے اس فیشن ویک میں موسم سرمااورخزاں کی مناسبت سے ڈیزائنرز اپنا کلیکشن پیش کررہے ہیں۔

فیشن ویک کے دوران خوبصورت ماڈلز مختلف ڈیزائنرز کے تیار کردہ نت نئے ملبوسات زیب تن کیے ریمپ پر جلوے بکھیر رہی ہیں۔

20مارچ سے شروع ہونے والا یہ ایونٹ 6روز تک رنگینیاں بکھیرنے کے بعد 25مارچ کو اختتام پذیر ہوجائے گا۔