-----

مسلمان بھارتی خاتون نے سونو نگم کو کھری کھری سنا دیں

Musalman Bharti Khatoon Nay Sonu Nigam Ko Khari Khari Suna Di

وہ کہتے ہیں ناں کہ سر منڈواتے ہی اولے پڑگئے، ایسا ہی کچھ معاملہ ہوا بھارتی گلوکار سونو نگم کے ساتھ، اذان سے متعلق متنازع بیان دینے پربھارتی خاتون نےکھری کھری سنادیں، غنڈہ گردی کیا ہوتی ہے،بھارتی کلاکار کو اچھی طرح سمجھا دیا۔

سوشل میڈیا پر دانشور بننے والے سونو نگم کی ساری تدبیریں الٹی ہو گئیں، بال بھی گئے اور دس لاکھ روپے بھی ہاتھ نہ آئے، بھارتی مسلمان رہنما نے سونو کو گنجا کرنے والے کو دس لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا تھا۔

دھمکی سے گھبرا کر موصوف نے خود اپنے سر پر استرا پھروا کر سید عاطف قادری سے رقم دینے کا مطالبہ کیا جس پر عاطف قادری نے ترکی بہ ترکی جواب دیا اور بولےکہ شرط پوری ہی کب کی ہے جو رقم دی جائے، بات تو گلے میں جوتوں کا ہار ڈال کر پورے بھارت میں گھمانے کی ہوئی تھی۔