دنیا
23 اپریل ، 2017

بھارتی فوج کا حملہ، زخمی لڑکی کو اسپتال پہنچنے کی فوٹو وائرل

بھارتی فوج کا حملہ، زخمی لڑکی کو اسپتال پہنچنے کی فوٹو وائرل

مقبوضہ کشمیر میں کالج طالبات کے احتجاج میں بھارتی فوج کے حملے میں 18 سالہ طالبہ زخمی ہوئی تو فوٹو جرنلسٹ نے کیمرہ ایک طرف رکھا، لڑکی کو اسپتال پہنچایااور سوشل میڈیا پر ہیرو بن گیا۔

مقبوضہ کشمیر میں احتجاجی مظاہرے کے دوران زخمی طالبہ کو پریس فوٹو گرافر نے اسپتال پہنچایا تو اس کی فوٹو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔

اٹھارہ سالہ طالبہ خوشبو بھارتی فوجی حملے میں زخمی ہوئی ، ایسے میں پریس فوٹوگرافر یاسین ڈار نے اپنا کیمرا ایک طرف کیا اور زخمی طالبہ کو اسپتال پہنچایا۔

وہاں موجود دوسرے فوٹوگرافرنے یاسین ڈار کی تصویر بنالی ،جسے سوشل میڈیا پر سراہا جارہا ہے ۔

مزید خبریں :