پاکستان
27 اپریل ، 2017

امریکی سفارتخانے کی پاکستان کو بم ناکارہ بنانے کے آلات کی فراہمی

امریکی سفارتخانے کی پاکستان کو بم ناکارہ بنانے کے آلات کی فراہمی

اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کی طرف سے پاکستان کو بم ناکارہ بنانے کے آلات اور بم حملے سے محفوظ رکھنے والے لباس سمیت دیگر سامان فراہم کیا گیا۔

یہ سامان بلوچستان، خیبر پختون خوا اور پنجاب میں پولیس فورس کے زیر استعمال لایا جائے گا۔

امریکی سفارت خانے کے بیان کے مطابق پولیس لائنز اسلام آباد میں تقریب کے دوران پولیس اور ایمرجنسی رسپانس کے اعلیٰ حکام نے یہ سامان وصول کیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے انسداد دہشت گردی پروگرام کے تحت بطور تحفہ دیے گئے سامان میں فوری طبی امداد کی کٹس بھی شامل ہیں۔

اس پروگرام کے تحت پاکستان میں انسداد دہشت گردی کے لیے ساز و سامان کے زمرے میں اب تک 33 لاکھ ڈالر فراہم کیے جاچکے ہیں۔

مزید خبریں :