پاکستان
28 اپریل ، 2017

مشال خان قتل کیس میں مزید پانچ ملزمان گرفتار

عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے طالب علم مشال خان کے قتل کیس میں مزید پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جس کے بعد گرفتار ملزمان کی تعداد 47 ہوگئی ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مردان میاں سعید کے مطابق مشال قتل کیس کے ملزمان کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے، مزید 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جن میں طالب علم عثمان، سلیمان، عباس اور یونیورسٹی ملازمین نواب علی اورشبیر شامل ہیں۔

ڈی پی او مردان میاں سعید کے مطابق گرفتار ملزمان کی تعداد 47 ہوگئی ہے جبکہ 2 ملزمان کے قبائلی علاقوں میں روپوش ہونے کی اطلاع ہے۔

ڈی پی او مردان کے مطابق مشال قتل کیس میں 49 ملزمان کی شناخت ہوچکی ہے۔

مزید خبریں :