Can't connect right now! retry
Advertisement

دلچسپ و عجیب
19 مئی ، 2017

اسپین: بارسلونا انٹرنیشنل آٹو شو میں نئے ماڈلز کی دھوم

اسپین: بارسلونا انٹرنیشنل آٹو شو میں نئے ماڈلز کی دھوم

اسپین میں سالانہ بارسلونا انٹرنیشنل آٹو شو جاری ہے جس میں نامور آٹو موبائل کمپنیوں کی چچماتی نت نئی گاڑیوں نے دھوم مچادی ہے۔

اسپین کے شہر بارسلونا کے کنونشن سینٹرمیں سالانہ آٹو شوکی رعنائیاں عروج پر ہیں جس میں مختلف برانڈزکی چمچماتی نت نئی گاڑیاں نمائش کیلئے رکھی گئی ہیں۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی بارسلونا موٹر شو میں دنیا بھر سے بے شمارکار ساز کمپنیوں نےسیکڑوں شاندار اور پرتعیش ماڈلز کیساتھ شریک ہیں، جو اپنی سابقہ گاڑیوں کو نئی جدت کیساتھ متعارف کروانے کے علاوہ نئی گاڑیوں کے ماڈلز بھی نمائش کیلئے پیش کررہی ہیں ۔

9 روزہ موٹر شواپنی تمام تر رعنائیوں کے بعد21 مئی کواختتام پذیر ہوجائے گاجس میں اسٹریٹ کارز سے لیکر لگژری گاڑیوں، وِنٹج کارز، ڈرائیورلیس اور اسپورٹس کار کے کئی ماڈلز موجودہیں۔

کئی مربع فٹ رقبے پر پھیلے نمائشی ہالز میں منعقد ہونے والے اس آٹو شو میں رواں برس بھی لاکھوں افراد کی شرکت متوقع ہے جن کی سہولت کیلئے ورچوئل وزٹ کا بھی انتظام کیا گیاہے۔

Advertisement