پاکستان
20 مئی ، 2017

حکومت اورفوج ملکرکلبھوشن کیخلاف کیس لڑینگے، اسپیکر قومی اسمبلی

حکومت اورفوج ملکرکلبھوشن کیخلاف کیس لڑینگے، اسپیکر قومی اسمبلی

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ حکومت اورفوج مل کر عالمی عدالت میں کلبھوشن کے خلاف کیس لڑیں گے، اس معاملے پر وہی کریں گے جو پاکستان کے مفاد میں ہوگا ۔

ایاز صادق نے لاہور کے علاقے رحمان پورہ کا دورہ کیا اس دوران میڈیا سے گفتگومیں انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کسی کے کہنے پر استعفیٰ نہیں دیں گے، جو لوگ فیصلہ نہیں مانتے وہ سپریم کورٹ چلےجائیں،وکلاء کا ایک ٹولہ سیاسی ہاتھوں میں کھیل رہا ہے۔

اسپیکر قومی کا کہنا ہے کہ اگرہم سیاسی بنیادوں پرخود مایوسی پھیلائیں گے تو پاکستان کو نیچا دکھائیں گے،پاکستان کلبھوشن کے معاملے پر وہی کرے گا جو پاکستان کے مفاد میں ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کی حب الوطنی پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے، انہیں جلاوطنی کی سزا ایٹمی دھماکا کرنے پر ملی تھی۔

ایاز صادق کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جو کہا ہے دورۂ سعودی عرب سے ثابت ہوا کہ ان کی سیاست اس سے مختلف ہے۔

 

مزید خبریں :