پاکستان
25 مئی ، 2017

کراچی میں صرف 2 منزلہ عمارتوں کی تعمیر کی اجازت

کراچی کے رہائشی علاقوں میں کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیر پر پابندی لگادی گئی ۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے حکم نامے کے مطابق کراچی میں صرف 2منزلہ عمارتوں کی اجازت ہوگی، پابندی کا اطلاق پورے شہر میں ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شہر میں اب صرف گراؤنڈ پلس ٹو اسٹوری کی تعمیرکی اجازت ہوگی، گراؤنڈ پلس ٹو سے زائد منزلوں کی تعمیر غیر قانونی تصور کی جائے گی۔

کثیر المنزلہ عمارتوں پر پابندی کا حکم نامہ سپریم کورٹ کے آرڈر کی روشنی میں جاری کیا گیا۔

مزید خبریں :