پاکستان
27 مئی ، 2017

لاہور ہائی کورٹ میں 6 ججز نے حلف اٹھالیا

لاہور ہائی کورٹ میں 6 ججز نے حلف اٹھالیا

لاہور ہائی کورٹ کے چھ ایڈیشنل ججز نے مستقل جج کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ۔ ہائی کورٹ میں مستقل ججز کی تعداد 44 ہوگئی ۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ نے مستقل ہونے والے ججز صاحبان سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

حلف اٹھانے والوں میں جسٹس شاہد مبین، جسٹس سردار احمد نعیم، جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی، جسٹس شہرام سرور، جسٹس ساجد سیٹھی اور جسٹس سرفراز ڈوگر شامل ہیں۔

حلف برداری کی تقریب میں ہائی کورٹ کے ججز، بار کے عہدیداروں لاء آفیسرز اور وکلا ءنے شرکت کی۔ لاہور ہائیکورٹ میں مستقل ججز کی تعداد 44 ہوگئی ہے جبکہ 14 ایڈیشنل ججز کام کر رہے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ میں اس وقت مزید دوججز کی آسامیاں خالی ہیں۔

مزید خبریں :