پاکستان
28 مئی ، 2017

وزیر اعلیٰ سندھ کا کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ

وزیر اعلیٰ سندھ کا کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی پیکیج کے تحت جاری مختلف ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لیے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور حکام کو30جون تک تعمیراتی اورمرمتی کام مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے رات گئے نیشنل ہائی وے پرزیر تعمیر منزل پمپ فلائی اوور ، طارق روڈ اور یونی ورسٹی روڈ پر جاری کاموں کا جائزہ لیا اور ہدایت جاری کی کہ ترقیاتی کام30جون سے پہلے مکمل کیے جائیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ شہر کی ترقی کے لیے جاری منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے ۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ تمام شاہراہوں کی صفائی ستھرائی کے علاوہ کچرے کے ڈبوں کی موجودگی ضروری ہے۔

وزیر اعلیٰ نے ترقیاتی کاموں میں معیار کو بھی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ رمضان المبارک کے دوران رات کے اوقات میں بھی ترقیاتی کام جاری رکھنے کی ہدایات دی تاکہ شہریوں کو تکلیف نہ ہو۔

مزید خبریں :