-----

بھارت اور اسرائیل کے درمیان وائٹ شپنگ معاہدہ

Bharat Or Israel Kay Darmeyian White Cargo Muhaeday

بھارت اور اسرائیل نے کارگو شپنگ کا ڈیٹا شیئر کرنے کے وائٹ شپنگ معاہدے پر دستخط کردئیے۔

بھارتی میڈیا کےمطابق، بھارتی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل سنیل لانبا اور اسرائیلی دفاعی حکام کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دفاعی تعلقات سےمتعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پرایڈمرل لانبااورچیف آف جنرل اسٹاف اسرائیل نے وائٹ شپنگ معاہدےپر دستخط کئے۔

دوسری جانب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی 4 جولائی کو اسرائیل کا دورہ بھی کر رہے ہیں۔ وہ اسرائیل کا دورہ کرنے والے پہلے بھارتی وزیراعظم ہوں گے۔